بدین، مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ،گرج چمک ،آسمانی بجلی کے گرنے سے سات بکریاں ہلاک ،دو بیل زخمی ہو گئے

بدھ 15 مارچ 2023 20:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی گرج چمک آسمانی بجلی کے گرنے سے سات بکریاں ہلاک دو بیل زخمی ہو گئے۔17 مارچ سے 19 مارچ تک تیز بارش کی پیشگوئی پر ڈی سی بدین کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت ۔ بدین ضلع کے ساحلی اور تھرپارکر سے ملحقہ علاقوں میں موسم کی اچانک تبدیلی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی . آرائیں ٹیل کے قریب اسمانی بجلی گرنے کے باعث اسمانی بجلی کی زد میں انے والی سات بکریاں ہلاک ہو گئی جبکہ قریب واقع موجود دو بیل بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنوا خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پراوینشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی نے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ پیشگوئی کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے کچھ علائقوں میں مورخہ 17 مارچ تا 19 مارچ تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں اطلاع کیا جاتا ہے کہ ضروری حفاظتی اقدامات کئے جائیں متاثرہ لوگوں کے لیئے ہیلپ لائن کا قیام متاثر ہ علائقوں میں ضروری ادویات کا اسٹاک بجلی کی بلا تعطل فراہمی اسپتالوں میں جنریٹر کی فراہمی، 24 گھنٹے ادویات کے ساتھ الرٹ ایمبولینسز سروس، طویل سفر میں موجود مسافروں کی حفاظت اور اطلاع کے لیئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکمات الرٹ رہیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹھنڈ سے بچنے کے لیئے موسم کے مطابق کپڑے پہنے، اپنے آپ کو گیلا نا رکھیں گھروں میں خشک راشن کا اسٹاک رکھیں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیئے شہری پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ہر وقت آگاہی لیتے رہیں ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں