عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے گھیرائو، لاٹھی چارج ، شیلنگ ،گرفتاریوں کے خلاف بدین اور ماتلی کارکنوں کا مظاہرے اور دھرنا

بدھ 15 مارچ 2023 20:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک کے گھیرائو، لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف بدین اور ماتلی کارکنوں کا مظاہرے اور دھرنا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف بدین کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک کے گہراو لاٹھی چارج شیلنگ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی ائی کے کارکنون نے مرکزی رہنما نواب ابوبکر ٹالپور ضلعی صدر عزیزاللہ ڈیرو جنرل سیکرٹری غلام رسول میمن لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر سیعدہ پروین ملاح جنرل سیکرٹری پارس شاہ لالہ نواز مولانا رفیق نھڑیو معشوق شاہ اور دیگر کی قیادت میں کارکنون نے بدین میں انصاف ہاس سے اللہ والا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور اس موقع پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف مطاہرہ کیا . پارٹی رہنمان نے کہا کہ ملک پر مسلط عوام دشمن ٹولہ اور غیر جمہوری طاقتوں نے ظلم جبر کی انتہا کر دی ہے انہوں نے کہا حکومت کا کوئی ظلم جبر اور تشدد ہمارے قائد عمران خان کو جھکا نہیں سکے گا عوام کا اپنے قائد عمران خان پر اعتماد ہے عوام اپنے قائد کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں . عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے جلاف گزشتہ شب ماتلی میں تحریک انصاف کے کارکن روڈوں پر نکل آئے تحریک انصاف کے کارکنوں پارٹی کے نوجوان رہنما مقیت نظامانی کی قیادت میں شہر بھر میں گشت اور شہر کے وسط میں دھرنا اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کہا اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شہر شہر میں حکمرانوں کا گہرا کریں گے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں