بدین، اسکول میں فائرنگ سے طالبعلم اور ہیڈ ماسٹر زخمی ہوگئے

منگل 21 مارچ 2023 22:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) بدین میں پنگریو کے نواحی دیہات صدیق گھاہو میں نجی اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور ہیڈ ماسٹر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ساتویں جماعت کا طالب علم عارف جونیجو اور ہیڈ ماسٹر علی حسن زخمی ہوئے جبکہ واقعہ اسکول میں جاری ترقیاتی کام کرانے پر پیش آیا۔گاہا برادری کی ایک جماعت نے فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی جبکہ تاحال اسپتال دو زخمیوں کو لایا گیا ہے۔واقعے کے بعد بچوں کے والدین اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں