انتظامیہ کی بے حسی :بدین کے سول ہسپتال میں حاملہ خاتون نے صحن میں ہی بچے کو جنم دیدیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)بدین سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے بچے کو ہسپتال کے صحن میں ہی جنم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بدین کی حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا تو وہاں پر سول انتظامیہ نے حاملہ خاتون کے رشتہ داروں کو کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس دوران خاتون کے رشتہ دار اصرار کرتے رہے کہ وہ ابتدائی طبی امداد تو شروع کریں ہم کاغذی کارروائی بھی پوری کردینگے لیکن سول انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے عورت نے بچے کو ہسپتال کے صحن میں ہی جنم دیدیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں