بدین ،ماتلی میں بائی پاس پر مسافر کوسٹر اور چنگ چی رکشہ میں تصادم، ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

بدھ 8 فروری 2017 23:53

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) بدین کے شہر ماتلی میں بائے پاس پر مسافر کوسٹر اور چنگ چی رکشہ میں تصادم، ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، زخمیوں میں 4 خواتین سمیت 7 افراد شامل۔تفصیلات کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد سوڈھو برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ چنگ چی میں ماتلی شہر کی طرف آ رہے تھے۔کہ کوسٹر اور چنگ چی کا تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ بچی عافیہ اور 42 سالہ جمن موقع پر ہی جہاں باک ہو گئے جبکہ ایک نامعلوم بزرگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ حادثے کے زخمیوں میں 4 خواتین ہوا، سوڈھل ،سونیا ، وزریاںسمیت وزیر سوڈھو، بڈھو خاصخیلی، گیان چند اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے جسد خاکی تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کئے گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو ایدھی کی ایمبولنس میں تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں