بہاولنگر، سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی گئی

جمعہ 23 اپریل 2021 14:57

بہاولنگر، سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی گئی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے مختلف گوداموں میں 54800 تھیلے گندم ذخیرہ کیے گئے تھیتھیلوں میں 68500 من گندم بھر کر 13 گوداموں میں رکھی گئی تھی جو سیل کردی گئی۔ گودام مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے گندم سرکار تحویل میں لے لی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں