بہاولنگر، موسم کی تبدیلی ،برائلر مرغ اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا اضافہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:30

بہاولنگر، موسم کی تبدیلی ،برائلر مرغ اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا اضافہ
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی برائلر مرغ اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مرغی کا گوشت 15 روپے اضافے کیساتھ 300 روپے کی حد کو عبور کرگیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں فی درجن 5 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے سردی کی آمد آمد ہے اور انڈوں کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز 160 روپے درجن میں فروخت ہونیوالے انڈے مختلف مقامات پر 170 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر 150 روپے درجن میں بھی فروخت ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments