بہاولنگر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا‘کسانوں کی فصلیں برباد ہونے لگیں

منگل 11 جنوری 2022 13:25

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا۔کھاد نہ ملنے کے باعث کسانوں کی فصلیں برباد ہونے لگیں۔کسانوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر کی مین شاہراہ ہائی روڈ بلاک کردیا۔کھاد نہ ملی بیوی بچوں سمیت روڈ پر دھرنا دینگے۔کسانوں کا احتجاج ۔میں کھاد نہ ملنے کے باعث کسان شدید پریشان ہیں۔

کھاد کی عدم دستیابی کے باعث اس سال کسانوں کی گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بحران سے تنگ آئے کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہائی روڈ کو بلاک کو بلاک کردیا۔روڑ بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوکر رہ گئی۔تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔کسانوں کا کہنا ہے کھاد کی عدم دستیابی کے پاعث ہماری فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

کھاد بلیک مارکیٹ میں 2500سے 3000تک فروخت ہورہی ہے۔ کھاد بلیک میں دستیاب ہے تو انتظامیہ اسکو سرکاری ریٹ پر کیوں نہیں مہیا کررہی۔شہر میں کھاد سپلائی آتی ہے تو اس میں سے صرف چند بوریاں سرکاری ریٹ پر فروخت کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ بنائی جاتی ہے باقی ہزاروں بوریں مہنگے داموں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں۔وزیراعظم عمران اور وزیر اعلی پنجاب کسانوں کے معاشی قتل عام کو فوری نوٹس لیکر کھاد کی دستیابی کے لیے اقدامات کریں۔ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیں گے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں