7500 اور 25000 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز منگل فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوگی

منگل 25 اپریل 2017 13:35

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) 7500 اور 25000 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز منگل فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوگی 7500 روپے والے بانڈز کی مجموعی طور پر یہ 70 ویں جبکہ 25000 کی 21 ویں قرعہ اندازی ہے 7500 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ‘ جبکہ 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اسی طرح 25000 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں