حکومت فوری طور پر فنانس ایکٹ کی سیلز ٹیکس ترامیم کو کالعدم قرار دے‘تاجروں کا مطالبہ

جمعرات 21 جنوری 2021 12:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) حکومت فوری طور پر فنانس ایکٹ کی سیلز ٹیکس ترامیم کو کالعدم قرار دے تاکہ تاجروں پر پڑنے والے ٹیکس بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکے پہلے ہی عوام مختلف اقسام کے ٹیکسوں کی زد میں ہیں جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ضلع کے صدرشیخ فضل الہی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے جس نے ہر شخص کو متاثر کررکھا ہے رہی سہی کسر کرونا نے پوری کردی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مہنگائی کا سونامی پاکستانی معیشت کو تباہ کردی ہے شیخ فضل الہی نے کہا کہ اس وقت عام آدمی کا مسئلہ دو وقت کی روٹی ہے جسے پورا کرنے کیلئے ٹیکس ادا کرنے کے بعد اس کے بعد گزارے کے پیسے بھی بچنا مشکل ہوتا جارہا ہے یہ حالات کسی طرح بھی پاکستان کے حق میں نہیں ہیں اس سے چوری ڈکیتی اور جرائم کی شرح بڑھے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں