جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا

پیر 22 نومبر 2021 13:20

جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں پمپس پر پٹرول ڈلواتے نظر آرہے ہیں پٹرول پمپس مالکان نے اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کئے تھے حکومت کی جانب سے 17نومبر تک کی ڈیڈ لائن مانگی تھی مگر حکومت نے اس پر کوئی جواب نہ دیا جس پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سید مسعود اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کی ہر بات مانی ہے اور گزشتہ 20سال سے ہم موجودہ کمیشن پر کام کررہے ہیں مگر اب لیبر‘ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور مہنگائی کے باعث اس کمیشن پر کام ممکن نہیں حکومت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کمیشن میں اضافہ کریگی اور اس کیلئے 17 تاریخ تک کی مہلت مانگی گئی تھی مگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اب 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں