حالیہ بارشوں کے باعث بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں کپاس کا حکومتی کپاس ہدف پوار ا نہ ہونے کا خدشہ

پیر 3 اگست 2015 13:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) حالیہ بارشوں کے باعث بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں کپاس کا حکومتی کپاس ہدف پوار ا نہ ہونے کا خدشہ ۔پنجاب بھر میں تقر یبا60لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی اور روئی کی ایک لاکھ پانچ ہزار گانٹھیں متوقع تھیں لیکن حالیہ بارشوں سے بہاولنگر ضلع سمیت پنجاب بھر میں کپاس سمیت گوارہ ،مونگی اور چارے کی لا کھوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ وبر باد ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایک محتاط اندازے کے مطابق بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں تقر یبا بارشوں کے باعث تقر یبا کپاس کی 40فیصد فصل شدید نتاثر ہو چکی ہے اور مزید بارشوں سے یہ نقصان کی شر ح بڑھ سکتی ہے ۔جسکی بدولت کپاس کا حکومتی ٹارگٹ ناممکن ہو گیا ہے اور اگر مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس بعض علاقوں میں قحط سالی پیدا ہو نے کا بھی خدشہ ہے جبکہ آنے والے دنوں میں بہاولنگر ہارون آباد سمیت پنجاب بھر میں جانوروں کے سبزے چارے کی بھی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں