گندم میں رکھنے والی گولیاں بغیر ڈیلر شپ ، انوائس ولائسنس دوکان پررکھنا اور فروخت کرنا قانونی جرم ہے‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت

جمعہ 29 جنوری 2016 14:51

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) گندم میں رکھنے والی گولیاں بغیر ڈیلر شپ ، انوائس ولائسنس دوکان پررکھنا اور فروخت کرنا قانونی جرم ہے ۔اگر کوئی دوکاندار بھی ایسے فعل کا مر تکب ہواتو اسکے خلاف قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت توسیع چوہدری مقصود احمد نے میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحصیل بھر میں کر یک ڈاؤن کیا گیا ہے تاہم کسی بھی جگہ پر تا حال یہ گولیاں دستیاب نہ ہے البتہ اگر کسی بھی زرعی ڈیلر نے یہ گولیاں فروخت کرنی ہے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔دوکاندار حضرات خریدار کانام شناختی کارڈ ضرور ریکارڈ میں رکھیں اور کم عمر بچوں یا عورتوں کو یہ گولیاں ہر گز فروخت نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کریانے والے یا دیگر دوکاندار جن کے پاس زرعی لائسنس موجود نہ ہو وہ ہر گز ہر گز یہ گولیاں فروخت کرنے کے مجاز نہ ہے ۔اگر کوئی شخص یہ گولیاں بغیر لائسنس کے فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف بلا تفر یق سخت قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعیٰ سزا دی جائے گئی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ تا حال گندم کی فصل انتہائی شاندار حالت میں کھڑی ہے اور بمپر کراپ کی توقع کی جارہی ہے ۔

اس حالت میں زمیندار حضرات گندم کی فصل کو ہر گز پانی کی کمی نہ آنے دیں ورنہ پیداوری ہدف متاثر ہو سکتا ہے ۔گوبھ کی حالت میں گندم کی فصل انتہائی زیادہ توجہ کی مستحق ہو تی ہے کیونکہ اس حالت میں ہی گندم کی فصل کا وزن اور دانے کا سائز بنتا ہے لیکن پانی یہ کھاد ودیگر زرعی لوازمات مکمل نہ کئے جائیں تو فصل شد ید متاثر ہو کر پیداوار میں کم ہو سکتی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں