بہاولنگر‘دو مختلف کاروائیوں میں ناقص بیج کی درجنوں جبکہ خالی باردانے کے تین سو تھیلے برآمد کر لئے گئے

جمعرات 12 مئی 2016 14:10

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) دو مختلف کاروائیوں میں ناقص بیج کی درجنوں جبکہ خالی باردانے کے تین سو تھیلے برآمد کر لئے گئے تفصیل کے مطا بق ریلوے مار کیٹ کے ایک دوکان دار چوہدری زاہد (ناظم برادر والے )نے تھانہ سٹی میں درخواست دی ہے کہ کچھ دنوں سے اس کی دوکان سے خالی تھیلے چوری ہو رہے ہیں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ دوکان سے اشیاء چوری ہوئی ہیں کم شدہ برا دانہ تین سے سو زائد تھیلے پولیس تھانہ سٹی اور سپیشل برانچ کے راو عبد لقیوم نے کاروائی کرتے ہوئے خانہ بدوش قبلیے کے ایک جھونپڑی سے بر آمد کروا دئیے باردانہ چوری کر نے والے رفیق وغیرہ فرار ہو گئے دوسرے واقع میں فیڈرل سیڈ سر ٹیفکیٹس اینڈ رجسٹریشن ڈیپار نمنٹ ڈاکٹر شکیل کے احکامات پر سیڈ انسپکٹر عبد الحی نے ہارون آباد ،فورٹ عباس اور بہاولنگر کی سیڈ مارکیٹ میں متعدد دوکانات پر چھاپے مارے غیر تصدیق شدہ اور ناقص بیج کی درجنوں تھیلیاں اپنے قبضہ میں لے کر کئی دوکان داروں کے چا لان گئے اس موقع پر سیڈ انسپکٹر نے کہا ضلع بھر میں غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کندگان کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈرل سیڈ سر ٹفکیٹس اینڈ رجسٹریشن کے بغیر غیر تصدیق شدہ بیج سیل کر نا سخت جرم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں