میٹرک نتائج ‘فوجی فائونڈیشن ماڈل سکول ہارون آباد کی طلبہ ہانیہ ہارون نے 1072نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

منگل 22 ستمبر 2020 12:34

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء)میٹرک نتائج فوجی فائونڈیشن ماڈل سکول ہارون آباد کا اعزاز تحصیل بھر میں سکول ہذا کی طلبہ ہانیہ ہارون نے 1072نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں امسال بھی فوجی فائونڈیشن ماڈل سکول نے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے سوفیصد نتائج حاصل کر کے میدان مار لیا ۔

سکول ہذا کے بیس طلبہ وطالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جس میں سے 18 طلباء نے اے پلس گریڈ جبکہ دو نے اے گریڈ حاصل کر کے بہاولپور بورڈ میں امتیازی حثیت حاصل کی ۔ہانیہ ہارون نے 1072نمبر لیکر پہلی ، محمد اسلام نے 1062 ، حمزہ ارشد نے 1057جبکہ نعمان علی نے 1043نمبر لیکر بالترتیب دوسری ،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سکول ہذا کی پر نسپل حناء اقبال اور ٹیچر نجم الدین نے کہا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ سکول کا رزلٹ سوفیصد رہا ہے ۔

بچوں کی تعلیمی نصابی وغیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میںاستاد کا اہم رول ہوتا ہے یہ تمام بچے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے استاتذہ سے راہنمائی لیتے ہوئے محنت کا شعار بنایا اور کامیابی نے ان کے پائوں چومے ۔جبکہ پوزیشن ہولڈر بچوں کا کہنا تھا کہ یہ سب ہمارے والدین کی دعائوں اور استاتذہ کرام کی محنت کا صلہ ہے کہ آج ہم نے امتیازی حثیت سے کا میابی حاصل کی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں