شعبہٴ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے فنانشل لٹریسی کے موضوع پر سیمینار

پیر 2 نومبر 2015 21:22

بہاولپور ۔ 2 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء) شعبہٴ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے فنانشل لٹریسی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار کا مقصد طلبہ وطالبات کو پاکستان میں فنانشل مارکیٹ اور اس کے معاشی ترقی میں کردار سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء کو ملکی معیشت میں بچت کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا گیا اور اس حوالے سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے کمپنی کا انتخاب اور اس کی کاروباری افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر شعبہٴ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر رانا اعجاز علی خان اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے نمائندے ڈاکٹر برکت علی انجم اور ڈاکٹر گل محمد خان بھی موجود تھے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں