جنوبی پنجاب میں سے پسماند گی کا خاتمہ اولین تر جیح ہے ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ،شہباز شریف

بدھ 22 جولائی 2009 17:31

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی ۔2009ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سے پسماند گی کا خاتمہ اولین تر جیح ہے اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں موجودہ بجٹ میں بھی جنوبی پنجاب کے لئے اربوں روپے کے تر قیاتی منصوبوں کو سر فہر ست رکھا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈسٹر کٹ کونسل ہال بہاولنگر میں ضلعی افسران ،سیاستدان و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر انہوں نے کہا جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولنگر میں جو تر قیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے اس کی مشال ماضی میں کہیں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے لئے 135ارب روپے کی خطیر رقم سے منصوبے جاری ہیں جس سے جنوبی پنجاب کی پسماند گی کا خاتمہ یقینی ہو گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ جنوبی پنجاب کے لئے مزید پانچ ارب روپے کے خصوصی پیکج سے بھی اس علاقہ کی محرومیاں دور ہو جائے گئی ۔

پیکج کے زریعے تعلیم ،صحت ،زراعت کے علاوہ انفرا سٹرکیچر کے شعبہ میں انقلابی تبد یلیاں لائی جا ئینگی ۔انہوں نے بتا یا کہ بہاولپور ڈویژن کے لئے 45ارب روپے کی خطیر رقم تر قیاتی منصوبوں کے لئے مختص کر دی گئی ہے انہوں نے کہا زراعت کی تر قی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے جبکہ نہری پانی کی کمی کو بھی جلد دور کر دیا جائے گا تاکہ زراعت میں بہتری آئے اور کاشتکار کو اسکی محنت کا پھل مل سکے بعد ازاں بہاولنگر تا چشتیاں بائی پاس روڈ کی توسیع ،چشتیاں میں دانش سکول کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ پنجاب نے رکھا اور منچن آباد میں ایم این اے خادم کالوکا کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے منچن آباد پہنچے اور ایم این اے خادم کالوکا سے انکی والدہ کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں