بہاولنگر سے حساس عمارت کے قریب بارودی موادنصب کرتے ہوئی4 دہشتگرد گرفتار

جمعہ 2 جون 2017 15:14

بہاولنگر سے حساس عمارت کے قریب بارودی موادنصب کرتے ہوئی4 دہشتگرد گرفتار
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے حساس عمارت کے قریب بارودی مواد نصب کرتے ہوئے 4 دہشتگردو ں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں حساس ادارے کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ،ْگرفتار کئے جانیوالے دہشتگردوں میں محمد نعیم ،تحسین عسکری،زاہد خان اور عمر یار شامل ہیں اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس ،بارودی مواد،راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں ،ْانسدادی دہشتگردی ادارے کے مطابق دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کے دیگر اضلاع میں چھپنے کی اطلاعات ہیں اور ان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں