بہاولنگر ‘نجی اسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش بچے کے ماتھے پر صرف ایک آنکھ ہے

بچے کی عجوبہ شکل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی ‘دیکھنے کیلئے شہر یوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی

جمعرات 8 جون 2017 12:04

بہاولنگر ‘نجی اسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش بچے کے ماتھے پر صرف ایک آنکھ ہے
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء)بہاولنگر کے نجی اسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ، بچے کے ماتھے پر ایک آنکھ ہے ، بچے کی عجوبہ شکل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی جیسے دیکھنے کے لیے شہر یوں کی بڑی تعداد اسپتال جمع ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بہاولنگر کے نواحی گاوں بکھو شاہ کے محنت کش رحمت علی کے ہاں عجیب الخلقت ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچے کی پیدائش ہارون آباد روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں ہوئی، عجوبہ بچے کی پیدائش جنگل میں آگ کی طرح شہر میں پھیل گی، جیسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال جمع ہو گی،جس سے اسپتال انتظامیہ اور بچے کے والدین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیے، سرجن ڈاکٹر عمر کے مطابق بچہ ذہنی طور پر ابنارمل ہے اور خدا کی قدرت کا کرشمہ ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں