بسکٹ چرانے پردس سالہ بچہ قتل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 15:47

بسکٹ چرانے پردس سالہ بچہ قتل کر دیا گیا
احمد پور شرقیہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں دکاندار نے دس سالہ بچے کو بسکٹ چرانے پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

بچہ دکان سے بسکٹ چرانے بعد بھاگنا چاہتا تھا مگر دکاندار نے اسے پکڑ لیا ۔دکاندار نے آپے سے باہر ہو کر بچے کو چھریوں کے وار مار مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔مقتول بچے کے والدین بیٹے کے اس اندوہناک قتل پر حسرت و غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکام بالا سے انصاف کے طالب ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں