بہاولنگر: رکشہ نہرمیں گرنے سے اسکول کے4 بچے جاں بحق،8 کوبچا لیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 ستمبر 2017 15:48

بہاولنگر: رکشہ نہرمیں گرنے سے اسکول کے4 بچے جاں بحق،8 کوبچا لیا گیا
بہاولنگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28ستمبر2017ء ) : بہاولنگر میں اسکول کے بچوں کا رکشا نہرمیں گرگیا،جس کے نتیجہ میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولنگرکے علاقے میکلوڈ گنج میں اسکول کے طلباء کارکشہ نہر میں گرنے 12بچے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

جن میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 8بچوں کو بچا لیاگیاہے۔اسکول کے بچوں کارکشے میں زیادہ بچے سوار کیے ہوئے تھے۔جس کے باعث رکشہ بے قابو ہوگیا۔معصوم بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔پوراعلاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔تاہم ابھی حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے بھی انکوائری کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں