بہاولنگر  میرانشاہ میں شہید ہونیوالے کیپٹن بلال کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، کیپٹن بلال نے وطن عز یز کی خاطر جان قر بان کر کے سر فخر سے بلند کر دیا ایسے آفیسروں پر پوری قوم کو ناز ہے بریگیڈیئر سلیم ، بریگیڈ ئیر سلیم چیمہ نے شہید کی قبر پر صدر پاکستان آصف زرداری اور جی ایچ کیو کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی،بیٹے کی جدائی کا صدمہ ضرور ہے مگرکیپٹن بلال نے شہادت کا درجہ حاصل کر کے اس مٹی اور میرا حق ادا کر دیا ہے ماں کی گفتگو

ہفتہ 24 اپریل 2010 17:48

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24اپریل 2010ء ) میرانشاہ میں دہشت گردوں کی فائر نگ سے شہید ہونے والے کیپٹن بلال کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں اداء کر دی گئی ۔شہید کی نماز جنازہ میں بر یگیڈئیرسلیم چیمہ سمیت اعلیٰ فوجی وپولیس افسران اورسیاسی وسماجی راہنماؤں وورکروں کی شر کتشہید کو مقامی قبر ستان میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے کیپٹن بلال کی میت گزشتہ صبح انکے آبائی گاؤں 11/1.Rپہنچی ۔جہاں انکا نماز جنازہ پڑھایا گیا نماز جنازہ میں بہاولنگر ضلع میں تعینات بر بر یگیڈئیر سلیم چیمہ سمیت فوج کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی جبکہ مقامی پولیس کے افسران ودیگر حساس اداروں کے ملازمین بھی جنازہ میں شر یک ہو ئے ۔

(جاری ہے)

بعد از نما ز جنازہ شہید کو فو جی اعزازت کے ساتھ مقامی مر کزی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار افضل خان تتلہ نے کہا کہ کیپٹن بلال نے وطن عز یز کی خاطر جان قر بان کر کے اس علاقہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اس نوجوان کی شہادت پر ہمیں فخر ہے ۔لیکن افسوس کے جنازہ میں مقامی ڈی پی او بہاولنگر محبوب رشید اور ڈی سی او بہاولنگر عامر جان کا شر کت نہ کر نا معنیٰ خیز ہے جبکہ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر سلیم چیمہ نے کہا کہ کیپٹن بلال جیسے آفیسروں پر نہ صرف پاک فوج بلکہ عوام کو بھی فخر ہے ۔

کیپٹن بلال بلا شبہ جرا ت مند ،بے باک اور جراحی صلا حیتوں کے مالک تھے ۔کیٹن بلال کا قافلہ میرانشاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ ان کے قافلہ پر اچانک دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔کیپٹن بلال نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کیااور دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور دہشت گردوں کی گو لیوں سے ان کو غیر معمولی زخم آئے ۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کیپٹن بلال جام شہادت نوش کر گئے ۔

بعد ازاں بریگیڈ ئیر سلیم چیمہ نے شہید کی قبر پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور جی ایچ کیو کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔واضح رہے کہ شہید کیپٹن کی ابھی منگنی ہو ئی تھی اور عنقر یب شادی ہونے والی تھی جبکہ ان کے والد 1992ء میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔کیپٹن بلال کے بھائی شعیب کامران نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی انتہائی مذہبی تھا شروع سے ہی وطن عزیز واسلام پر مر مٹنے کے جذبے سے سر شار تھا اور ہمیشہ شہادت کی آرزوکرتا تھا جبکہ شہید کیپٹن کے دادا چوہدری محمد رفیق جو کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی90ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایم پی اے بھی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے پوتے پر فخر ہے کہ اس نے الام ودین اور وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قر بان کر دی ۔آج سارے خاندان کو بلال پر فخر ہے اور بلال کامران نے شہادت کا درجہ حاصل کر کے اہل خانہ ،قوم اور اس علاقہ کی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔جبکہ کیپٹن بلال شہید کی والدہ ماجدہ نے کہا کہ ہر ماں کو اپنے بیٹے کی جدائی کا صدمہ ضرور ہوتا ہے لیکن آج میں ایک شہید کی ماں ہونے کے ناطے سے فخرمحسوس کرتی ہوں کہ کیپٹن بلال نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کا درجہ حاصل کر کے اس مٹی اور میرا حق ادا کر دیا ہے

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں