نوازشریف قوم کی محبت کی خاطروطن آرہے ہیں،شہبازشریف

کیاعوام جھوٹے کووزیراعظم بنائیں گے؟ الزام خان اس قوم کودھوکا مت دو، اب کہتے بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی کے بعد اب بڑاچیلنج پانی کا ہے،جنوبی پنجاب کےلوٹےاربوں روپےکےفنڈ کھا کرروپ بدل لیا۔ بہاولنگر میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 جولائی 2018 20:19

نوازشریف قوم کی محبت کی خاطروطن آرہے ہیں،شہبازشریف
بہاولنگر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کیا عوام جھوٹ بولنےوالے کووزیراعظم بنائیں گے؟ جھوٹےاورالزام خان اس قوم کودھوکا مت دو۔ اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہےانہیں نہیں پتا؟ بجلی کے بعد اب بڑا چیلنج پانی کا ہے،جنوبی پنجاب کےلوٹے اربوں روپے کے فنڈ کھا کرروپ بدل لیا۔ انہوں نے آج بہاولنگر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں۔

آپ کے قائد نوازشریف نے13 جولائی کو واپسی کا اعلان کیا ہے۔ نوازشریف اپنی بیگم کو خدا حافظ کہہ کر پاکستان آرہے ہیں۔ جج نے خود کہا نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے
نواز شریف کے دل میں قوم کی بہت محبت ہے۔ نوازشریف قوم کی محبت کی خاطروطن واپس آرہےہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا ہے عوام کے پاس جاؤں گا اور انکے ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یاد ہے آپ کو! بجلی 20،20 گھنٹے جاتی تھی اور آتی نہیں تھی۔

لیکن ہم نے بجلی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا ہے۔اگر بجلی کا مسئلہ حل نہیں کرتے تو میں جلسے میں نہیں آتا۔بجلی کےہزاروں میگاواٹ کے منصوبےتین چارسال میں لگے ہیں۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ نیازی خان کو بھی آپ نے سنا جس نے کہا 75 میگاواٹ بجلی بیٹھ گئی ہے۔ آپ نےجھوٹے خان کوسنا،کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے۔ کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گے؟ جو ہم پر الزامات لگاتے ہیں وہ جھوٹے الزامات ہیں۔

جھوٹے خان اورالزام خان اس قوم کو دھوکا مت دو۔ اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتا؟ انہوں نے کہا کہ اگلا سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،کیا ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نوازشریف کی تختی مٹائیں گے؟کئی سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی میں نے سرمایہ کاری کرائی۔ 10 سال میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خانیوال سے لودھراں 27 ارب کی دورویہ سڑک بنائی۔ جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ فنڈز مہیا کیا ہے۔ وہ کونسا کام ہے جو جنوبی پنجاب میں میں نے نہیں کیا؟ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہیے تھے۔ رحیم یار خان میں بہترین آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ہے۔ جو لوگ چھوڑ گئے ہیں، انہوں نے اربوں روپے کا فنڈ لیا تھا۔ لوٹے اربوں روپے کے فنڈ کھائیں اور روپ بدل لیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں