بہاولنگر، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا،4 افراد جھلس کر زخمی

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی

منگل 10 جولائی 2018 16:40

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چشتیاں کے محلہ غریب میں نامعلوم ملزمان نے ایک محنت کش اللہ دتہ کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے میں 35 سالہ اللہ دتہ، اس کی 16 سالہ بیٹی شازیہ، 14 سالہ بیٹی رمشا اور 15 سالہ بھتیجا حیدر جھلس کر زخمی ہوگیا۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔تاہم تشویش ناک حالت کے باعث دونوں لڑکیوں کوملتان ریفر کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں