بہاولنگر میں دنیا کا انوکھا ترین پولنگ اسٹیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف 22ووٹروں کے لئے علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم کر کے مثال قائم کر دی پولنگ ڈے پر تقر یبا 13افراد پر مشتمل سٹاف نے فرائض منصبی اداء کئے اور 13 ہی ووٹ کاسٹ ہو ئے

جمعرات 26 جولائی 2018 19:07

بہاولنگر میں دنیا کا انوکھا ترین پولنگ اسٹیشن
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان میں دنیا کا انوکھا ترین پولنگ اسٹیشن قائم۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صرف 22ووٹروں کے لئے علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم کر کے مثال قائم کر دی ۔پولنگ ڈے پر تقر یبا 13افراد پر مشتمل سٹاف نے فرائض منصبی اداء کئے اور 13 ہی ووٹ کاسٹ ہو ئے جبکہ سب سے زیادہ ووٹ یہاں سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگرہارون آباد حلقہ این اے 169کاپولنگ اسٹیشن نمبر306جو کہ چک نمبر 424ایچ آر تھانہ مروٹ میں قائم کیا گیا تھا اس پولنگ کے کل ووٹوں کی تعداد 22تھی جن میں 18مرد اور4خواتین کے تھے جبکہ پولنگ ڈے پر صرف 13ووٹ کاسٹ ہوئے اور13افراد جن میں پرزائیڈنگ آفسر ،اسسٹنٹ ٓپرزائیڈنگ آفسران ،درجہ چہارم ،پولیس اور آرمی کے جوان شامل تھے نے ڈیوٹی سر انجام دی۔اس پولنگ اسٹیشن میں سے پاکستان تحر یک لیبک کے امیدوار محمد احمد خان کموکا نے 7و وٹ،آزاد امیدوارشوکت محمود بسراء نی4،ن لیگ کے نور الحسن تنویر اور ضیاء لیگ کے اعجاز الحق ایک ایک ووٹ کے حقدار ٹھہرے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں