نیا پاکستان آ گیا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا

مسافر کو پیچھے بھیج کر بس کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والا پولسی افسر شہری کے ہتھے چڑھ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 اگست 2018 20:03

نیا پاکستان آ گیا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا
بہاولنگر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2018ء) :نیا پاکستان آ گیا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا۔ مسافر کو پیچھے بھیج کر بس کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والا مفت خورپولسی افسر شہری کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت سنبھال چکی ہے جبکہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم بننے کے بعد وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال چکے ہیں۔اس حوالے سے عوام کے لیے خوش کن امر یہ ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت بنانے سے قبل جس طرح عوام سے وعدے کئیے تھے اسی طرح حکومت بنانے کے بعد ان کی تکمیل کی جانب قدم بڑھا دئیے ہیں۔

آج کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔یہ تبدیلی صرف حکومتی کی سطح تک نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی محسوس کی جارہی ہے اور اس کے عملی پہلو دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ آج بہاولنگر میں پیش آیا جہاں مسافر کو پیچھے بھیج کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والا مفت خور پولیس افسر عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا افسر پہلے تو زبردستی بس میں بیٹھ گیا اور جب بس والوں نے کرایہ مانگا تو کرایہ دینے سے انکار کر دیا ۔بس میں پہلے سے مسافر موجود تھے تاہم صاحب بہادر کا دل چاہا کہ وہ مفت سفر کا مزہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر دوبالا کریں تاہم ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔

جیسے ہی اس پولیس افسر نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شہری کو اٹھا کر پیچھے بھیجھا وہاں موجود ایک شہری نے اس پولیس افسر کو آڑے ہاتھوں لیا ۔شہری کا موقف تھا کہ تم نے کرایہ ادا نہیں کیا تو پھر کس حق پر تم نے مسافر کو اس کی سیٹ سے اٹھا کہ پیچھے بھیجا۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے اور اب یہاں ایسا نہیں چلے گا۔اس دوران شہری نے ویڈیو بھی بنا لی ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں