بہاولنگر، راولپنڈی سانحہ کیخلاف نکالے گئے جلوس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،تین طالب علموں سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 16 نومبر 2013 21:39

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2013ء) راولپنڈی سانحہ کیخلاف نکالے گئے جلوس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین طالب علموں سمیت ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ، چشتیاں میں پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے 75 مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اورچشتیاں میں یوم عاشورہ کے موقع پر فرقہ وارانہ تصادم کے خلاف ہارون آباد میں اہل سنت و الجماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے پرنامعلوم افراد کی فائر نگ سے تین طالب علموں سمیت ایک پو لیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بروقت ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے آرمی کے دستے بھی شہر پہنچ گئے آرمی اور پولیس کی مشترکہ گشت شہرمیں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں