پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ہیلپ لائن کالز مفت قرار دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعرات 26 نومبر 2020 12:31

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ہیلپ لائن کالز مفت قرار دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ہیلپ لائن کالز مفت قرار دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کال مفت قرار دی جارہی ہے دوسرے مرحلہ میں 15‘ ریسکیو 1122‘ ریلوے‘ پی آئی اے اور دیگر فلاحی اداروں کی ریسکیو کالز بھی فری قرار دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس کا مقصد عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں