بہاولنگر‘زہریلا آٹاکھانے سے لڑکی جاں بحق ‘ اسکے دو بھائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے

اتوار 17 جنوری 2021 14:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) زہریلا آٹاکھانے سے لڑکی جاں بحق جبکہ اسکے دو بھائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے متاثرین بہن بھائیوں میں راشدہ بی بی، عمر حیات اور محمد عامر شامل ہیں،تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاوں 144-6Rمیں خاتون نے چکی سے آٹا پسوایا اور گھر جا کر روٹی بنا کر اپنے تین بچوں دو بیٹے عمر حیات محمد عامر اور راشدہ بی بی کو روٹی پکا کر دی روٹی کھانے سے تینوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں راشدہ بی بی جاں بحق جبکہ اسکے بھائی زیر علاج ہیں مقامی پولیس تھانہ فقیر والی نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے،

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں