بہاولنگر‘پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون

گھنٹوں کے دوران شوگر مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران 20 غیر قانونی کنڈہ جات کو سیل کردیاگیا

اتوار 17 جنوری 2021 14:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون ۔24 گھنٹوں کے دوران شوگر مافیا کیخلاف بڑی کاروائی ۔کاروائی کے دوران 20 غیر قانونی کنڈہ جات کو سیل کیا گیا۔11 کنڈہ جات کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔24 گھنٹوں کے دوران 7 مڈل مینوں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

قانون کی خلاف ورزی پر11 گنے کی ٹریکٹر ٹڑالیاں بند کی گئیں ۔غیرقانونی گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو 6 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 گھنٹوں کی کاروائی کی رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوادی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق ۔شوگر مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی اسسٹنٹ کمشنر شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں