بہاولنگر‘خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی کا معاملہ ،ڈی پی او نے ایلیٹ فورس کے اہلکار معطل کرکے انکوائری مقرر کر دی

جمعرات 21 جنوری 2021 12:42

بہاولنگر‘خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی کا معاملہ ،ڈی پی او نے ایلیٹ فورس کے اہلکار معطل کرکے انکوائری مقرر کر دی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی کا معاملہ ،ڈی پی او قدوس بیگ نے ایلیٹ فورس کے اہلکار سیف الرحمن کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری مقرر کر دی ہے ،جبکہ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان راستے کا معاملہ ہے خاتون نے اس پر متعدد جگہوں پر درخواستیں بھی دے رکھی تھیں لیکن معاملہ حل نا ہونے کی صورت میں خاتون نے مبینہ طور پر زیادتی کا الزام لگا دیا ہے ،جبکہ پولیس اہلکار سیف الرحمن کے مطابق خاتون نے غلط الزام لگایا ہے ڈی این اے کی رپورٹ آنے سے ساری صورتحال واضع ہو جائے گی اگر یہ الزام درست ہوا تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں لیکن اگر الزام غلط ثابت ہوا تو خاتون کو بھی سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی جھوٹا الزام نا لگائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں