افغان ازبک لڑکی ویزا لے کر بہاولنگر پہنچ گئی

پاکستان پہنچ کر 24 سالہ پاکستانی طالبعلم فہیم الرحمان سے نکاح کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2021 11:18

افغان ازبک لڑکی ویزا لے کر بہاولنگر پہنچ گئی
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : افغان ازبک لڑکی پاکستانی لڑکے لیے ویزا لے کر بہاولنگر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کی رہائشی 20 سالہ ازبک دوشیزہ اُولْبَاش بی بی دختر نور محمد نے پاکستان کے شہر بہاولنگر پہنچ کر عصری تعلیم کے طالبعلم 24 سالہ فہیم الرحمان ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ نکاح کر لیا۔

(جاری ہے)

نکاح کے بعد 20 سالہ افغان ازبک لڑکی اُولْبَاش بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔ جوڑے کی بات چیت اور ملاقات کہاں ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی لڑکے اور لڑکیوں کی محبت میں گرفتار کئی غیر ملکیوں نے پاکستان کا رُخ کیا اور یہاں آ کر اپنے گھر بسا لیے لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ افغانستان سے کوئی لڑکی پاکستان پہنچ کر پاکستانی لڑکے سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں