بہاولنگر،تین سگے بھائی کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی کی دیوار گرنے سے دب کرجاں بحق

اتوار 20 جون 2021 20:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) نواحی گائوں چک 138مراد میں تین سگے بھائی کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی کی دیوار گرنے سے دب کرجاں بحق ہوگئے یپانچ مزدور کنوئیں کی کھدائی کر رہے رھے کہ مٹی کی دیوار گرنے سے دب گئے ۔حادثہ میں 3 سگے بھائی جاںبحق جبکہ شدید 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والوں میں 20 سالہ منیر احمد 23 سالہ محمد شکیل اور 27 سالہ دستگیر شامل ہیں ۔زخمیوں میں محمد اکبر 45 سال اور اجمل شامل ہیں ۔دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور ریفر کردیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 افراد کنوئیں کی کھدائی کررہے تھے کہ اچانک دیواریں اوپر سے گر گئیں جس سے تین سگے بھائی مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں