محکمہ ریلوے نے 1800 مسافر کوچز(بوگیاں) کی مرمت کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے

پیر 21 جون 2021 14:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ریلوے کو خسارے سے نکالنے اور نئی ٹرینوں کے اجراء کیلئے محکمہ ریلوے نے 1800 مسافر کوچز(بوگیاں) کی مرمت کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے ان بوگیوں کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام کیا جائیگا 1800 مسافر بوگیوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد نئی ٹرینوں کے اجراء اور بند ہونیوالی گاڑیوں کو دوبارہ چالو کرنے میں مدد ملے گی جبکہ محکمہ ریلوے نے خراب ہونیوالے انجنز جن کی تعداد 50 سے زائد ہے انہیں بھی مرمت کرنے کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اسی طرح ریلوے کی پٹڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے بھی 3 ارب روپے کے فنڈز کی استدعا کی گئی ہے تاکہ حادثات میں کمی نئی ٹرینوں کے اجرائ میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں