بااثر زمیندار کا گن پوائنٹ پر محکمہ نہر کے عملہ پر رسیوں سے باندھ کر تشدد پولیس نے کاروائی شروع کر دی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 30 جولائی 2021 12:47

بااثر زمیندار کا گن پوائنٹ پر  محکمہ نہر کے عملہ پر رسیوں سے باندھ کر تشدد پولیس نے کاروائی شروع کر دی
بہاولنگر(رانا ثاقب سلیم) تھانہ صدر چشتیاں کی حدود میں پانی چوروں کا محکمہ انہار کی ٹیم پر حملہ۔ملزمان نے گن پوائنٹ پر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں بااثر زمیندار نے پانی چوری کرنے سے منع کرنے پر بیلدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال ب بنا کر رسیوں سے باندھ کر تشددکرتے رہے۔

(جاری ہے)

ملزمان خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر یرغمال اہلکار کو بازیاب کروا لیا۔فوٹیج میں بیلدار کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں