یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب کالج کے زیر اہتمام شاندار پروگرام،طلباء وطالبات کے درمیان تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز کے مقابلہ جات ہوئے ۔جیتنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 ستمبر 2021 14:56

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب کالج کے زیر اہتمام شاندار پروگرام،طلباء وطالبات کے درمیان تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز کے مقابلہ جات ہوئے ۔جیتنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گے
فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 06 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب کالج کے زیر اہتمام شاندار پروگرام،طلباء وطالبات کے درمیان تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلوز کے مقابلہ جات ہوئے ۔جیتنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفار آصف اور صدر فورٹ پریس کلب ندیم ظفر جنہوں نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

پنڈال پاک فوج زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا، تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح فورٹ عباس میں یوم دفاع پاکستان پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس حوالے سے پنجاب کالج میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفار آصف اور صدر فورٹ پریس کلب ندیم ظفرتھے جبکہ دیگر مہمانوں میں فورٹ پریس کلب کے سئینر نائب صدر عبدالواجد ،جنرل سیکرٹری خلیل احمد ،سیکڑی فنانس فورٹ پریس کلب عامر سلطان سمیت دیگر معززین ،اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔

پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب عالم محبوب اور کالج کیا طالبات نے سرا نجام دیے۔ اس تقریب میں مقابلہ تقاریر،ٹیلبوز ملی نغمے میں جتینے والے طلباء وطالبات کو مہمان خصوصی اور کالج کے ایم ڈی غلام مصطفی شبیر اور پرنسپل یاسر وریا نے انعامات تقسیم کے ،اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفار آصف نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو بھول گئے ہیں ۔

وطن پر مر مٹنے کا جذبہ جس طرح ایک فوجی کو ہوتا ہے ایسے ہر شہری پاکستانی کو ہونا چاہئے وطن کا دفاع کرنےو الے پاک فوج کے جوانوں  کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔یہ دن ہمیں یہی درس دیتا ہے۔ پاک فوج دشمن کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی طاقت رکھتی ہے لڑنا جانتی ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں