کھلے مین ہول میں بچہ گرنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ کمشنر بہاولپور ڈویثزن کیپٹن ظفر اقبال کا نوٹس

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 17 ستمبر 2021 11:48

کھلے مین ہول میں بچہ گرنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ کمشنر بہاولپور ڈویثزن کیپٹن ظفر اقبال کا نوٹس
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ٹبہ بدر شیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جانبحق ہو گیا تھا جس پر کمشنر بہاولپور ڈویثزن کیپٹن رظفراقبال نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوے انکوائری کا حکم دیا ہے کمشنر بہاولپور ڈویثزن کیپٹن محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن بہاول پور ڈویژن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انکوائری کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر بہاول پور، ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاول پور اور چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاول پور شامل ہیں انکوائری کمیٹی اس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے چوبیس گھنٹے کے اندررپورٹ پیش کرے۔

(جاری ہے)

امید ہے یہ  انکوائری کمیٹی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اور اسی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں