صفائی نصف ایمان ہے اس لیے ہمیں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی ہونگی ،ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 17 ستمبر 2021 11:49

صفائی نصف ایمان ہے اس لیے ہمیں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی ہونگی ،ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا عملہ میونسپل کمیٹی اور افسران کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک صفائی کے کام کی نگرانی شہر کے مختلف علاقوں کے دورے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سی او ایم سی اور ٹی او اینڈ آئی ایس چوہدی ظفر بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صفائی نصف ایمان ہے اس لیے ہمیں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی ہونگی تاکہ عوام کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نا ہو انہوں نے اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے عملہ اور افسران کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی کی جانفشانی قابل تعریف ہے اور افسران کی صبح سویرے کام کی نگرانی کرنے کا کام پوری ایمانداری سے کرنا احسن اقدام ہے شفقت مشتاق نے اس موقع شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر لگانے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں