ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کا تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔بڑی تعداد میں سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 17 ستمبر 2021 18:05

ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کا تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔بڑی تعداد میں سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کا تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن نے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

پنجاب حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولنگر امجد جاوید،ایس ایچ او ز اور میڈیا کے نمائیندگان بھی موجود تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ،فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کے مسائل کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے ایس پی فاروق انور کے اس اقدام کو سراہا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں