ضلع پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:09

ضلع پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) پولیس کی گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں،قبضہ سے 2800گرام چرس،490لیٹر شراب،140لیٹر لہن، 11پسٹل 30بور،1بندوق12بوراور1رپیٹر برآمد۔
    تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔

بہاولنگر پولیس نے گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف متعدد کاروائیاں کیں۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2800گرام چرس، 490لیٹر شراب 140لیٹر لہن اور2عددچالو بھٹیاں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15مقدمات کااندراج کیا۔

ملزمان کے قبضہ 11پسٹل30بور، 3بندوق12بور اور 1رپیٹر برآمد کی۔اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پولیس کو دیں۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں