حکومت پنجاب نے ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:10

حکومت پنجاب نے  ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد شفقت اللہ مشتاق نے  کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے  ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں  انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں  محکمہ صحت   اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری  سمجھیں اور اس کے تدارک کیلئے مربوط انداز میں کام کریں۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں  ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ
 انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں