این سی ایچ ڈی ضلع بہاولنگر تحصیل فورٹ عباس کے زیر اہتمام چک نمبر209/9آر خاٹاں والا میں افتتاحی تقریب بسلسلہ اڈلٹ لٹریسی سنٹر منعقد کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:10

این سی ایچ ڈی ضلع بہاولنگر تحصیل فورٹ عباس کے زیر اہتمام چک نمبر209/9آر خاٹاں والا میں افتتاحی تقریب بسلسلہ اڈلٹ لٹریسی سنٹر منعقد کی گئی
فورٹ عباس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) این سی ایچ ڈی ضلع بہاولنگر تحصیل فورٹ عباس کے زیر اہتمام چک نمبر209/9آر خاٹاں والا میں افتتاحی تقریب بسلسلہ اڈلٹ لٹریسی سنٹر منعقد کی گئی۔ جس میں لٹریسی فیز 22-/202 کا آغاز کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین NCHDپاکستان جنب کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے اپنے دست مبرک سے افتتاح فرمایا۔

تقریب میں NCHD کے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب جناب محمد ساجد صاحب ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب جناب محمد ساجد صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ضلع بہاولنگر جناب قیصر عباس چٹھہ صاحب ، ترجمان پنجاب حکومت جناب شوکت محمد بسراء صاحب کاشف نوید پنسوتہ صاحب اور شاہد عمران تیجہ صاحب نے شرکت فرمائی۔ اہل علاقہ نے مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس قدر دور افتادہ علاقوں میں ان خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ کسی بھی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکیں ۔ کیونکہ ایک مرد کو پڑھانا ایک فرد کو پڑھانا ہے اور ایک عورت کو پڑھاناایک خاندان کو پڑھانا ہے۔
 اس موقع پر چیئرمین NCHDجناب امیر اللہ مروت اور جناب شوکت محمود بسراء صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ بچے کی پہلی درسگاہ ماں ہے پڑھی لکھی ماں ہی اپنے بچوں کی اچھے طریق سے تربیت کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین صاحب نے کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی کہ ہم ان سینٹرز پر پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو مختلف قسم کی (سلائی کڑھائی ، باغبانی ، کچن وغیرہ) کی مہارتیں بھی سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے معاشی حالات میں بہتری لاسکیں۔ اس کے عالوہ شوکت محمود بسراء صاحب نے علاقے کی بہتری کے لئے کمیونٹی کو سکول سٹرکیں ، نہری مسائل کے حل کی یقین دہانی کراوائی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں