والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں.ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 20 ستمبر 2021 17:49

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں.ڈپٹی کمشنر شفقت  اللہ  مشتاق
بہاولنگر(رانا ثاقب سلیم ) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا  افتتاح کیا   سی او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور  متعلقہ افسران و اسٹاف  موجود تھے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں. 20  ستمبر سے  24ستمبرکے دوران انسداد  پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی  کمشنر  نے بتایا کہ 20ستمبر سے 22ستمبر کے دوران ابسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی  23ستمبر سے 24ستمبر تک کی جائے گی۔  ضلع بھر میں   پانچ سال تک کی عمر کے  پانچ لاکھ  سے ذائد  بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں  فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ،  اور1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں