تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس کےمیڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف نے 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال، ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں روزانہ کی بنیا د پر ہڑتال کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 18:14

تحصیل  ہیڈ کوارٹر ہسپتال  فورٹ عباس کےمیڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف نے 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال،  ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں روزانہ کی بنیا د پر ہڑتال کی جائے گی
فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان ) تحصیل  ہیڈ کوارٹر ہسپتال  فورٹ عباس کےمیڈیکل اور پیر امیڈیکل سٹاف نے 2گھنٹے کی علامتی ہڑتال،  ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں روزانہ کی بنیا د پر ہڑتال کی جائے گی تفصیلات  کے مطابق
گزشتہ روز ہسپتال میں  ناخوشگوارواقع  پیش آیا جس میں عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث تین نومولود آکسیجن نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب  کے حکم پر  محکمہ صحت نے انکوائر ی کمیٹی تشکیل دی تھی جس پرمحکمہ صحت نے یکرطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش کو ملازمت سے بر طرف کر دیا تھا۔

جس پر آج  ٹی ایچ قیو ہسسپتال کے  میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف  جن میں خواتین ڈاکٹرز بھی شامل تھی دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کیں ۔صدر وئے ڈی اے ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ انکوائر ی کمیٹی نے ڈاکٹر دانش کا موقف نہ لیا اور نہ ہی حقائق پر رپورٹ پیش کی ہے۔ کیونکہ ڈاکٹر دانش کا اس میں کوئی قصور نہ ہے۔ ڈاکٹر دانش کی بحالی تک ہم روزانہ کی بنیاد پر علامتی ہڑتال جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں