بیواؤں، مرحومین کے بچوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالہ سے کام میں میں کوئی غفلت نہ برتی جائے. ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد اکبر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 20 ستمبر 2021 18:22

بیواؤں، مرحومین کے بچوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالہ سے کام میں میں  کوئی غفلت نہ برتی جائے. ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد اکبر
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی سیکرٹری فنانس  ساوتھ پنجاب محمد اکبر  نےڈسٹرکٹ آفس  خزانہ بہاولنگر کا دورہ کیا اس موقع پر سیکشن آفیس فیض فرید ہمراہ تھے. ڈپٹی سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب دفتر خزانہ کے مختلف سیکشن میں سرکاری امور کا معائنہ کیا. ڈسٹرکٹ آفیسر خزانہ انعام اللہ نے  دفتر خزانہ کے مختلف امور کے بارے بریفنگ دی.

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکٹری فنانس ساوتھ پنجاب نے کہا کہ  بیواؤں، مرحومین کے بچوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالہ سے کام میں میں  کوئی غفلت نہ برتی جائے. انہوں نے ریکارڈ کمپوٹر روم  کا بھی  معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ افسران خزانہ و سٹاف  جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر کام کریں تا کہ دفتر خزانہ میں آنے والے افراد ریلیف حاصل کرسکیں. انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں  اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت  نہ برتی جائے.

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں