پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنرشفقت اللہ مشتاق

بدھ 22 ستمبر 2021 17:36

پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ..
بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران  موجود تھے. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے  کشمیری بھائیوں  کے ساتھ اظہار یک جہتی  کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلیک ڈےمیں  سرکاری افسران ، سول سوسائٹی اور سکولز و کالجز کے طلباء شرکت کریں  ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت نے  کشمیریوں کے ساتھ جوظلم روارکھا ہوا ہے اس کا ہر فورم پر موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہےاور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی  ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کے پر امن حل کےلیے  کوشاں رہا ہے کیونکہ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ جنو بی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کےلیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا بہت ضروری ہے اور اس وقت کشمیر میں جذبہ حریت کی لہر عروج پر ہے اور انشااللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا.

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments