بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 23 ستمبر 2021 12:27

بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون  کی شادی  صرف چند روز قبل  ہوئی تھی اور وہ اسماعیل پور رتیکا سے واپس آ رہی تھی کہ مبینہ طور پر نہر میں کود کر خودکشی کر لی ریسکیو ٹیم نے شام گئے تھے خاتون کی لاش تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا لیکن لاش نا ملنے پر آج دوبارہ تلاش شروع کردی ئے ، نئی نویلی دلہن چلتے موٹرسائیکل سے اترئی اور نہر چھلانگ لگانے پر متعدد آرا سامنے آرہی ہیں کچھ کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسائل تھے اور وہ ذہنی مریض تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں