نئی نویلی دلہن نہر میں کود گئی

لڑکی کی شادی چند روز قبل ہوئی تھی، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔لواحقین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 ستمبر 2021 14:55

نئی نویلی دلہن نہر میں کود گئی
بہاولنگر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2021ء) نئی نویلی دلہن نے شادی کے چند روز بعد ہی نہر میں کود کر خودکشی کر لی، لڑکی نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھی۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میکوڈ گنج میں نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ نہر میں خودکشی کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق متفویہ کی شادی چند روز قبل ہوئی تھی۔لواحقین کے مطابق متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔

تاہم لڑکی کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ تحقیقات سے مزید حقائق واضح ہوں گے۔اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ یہاں واجح رہے کہ مختلف شہروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نواحی گائوں 347/EB کے رہائشی محمد سلطان کھوکھرکے بیٹے علی شان نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے گھر میں زہریلی گولیاں نگل لیں ۔

(جاری ہے)

حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر علی شان موت کی نیند سوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ  جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود پھول باغ محلہ میں 16سالہ جہانزیب ولد محمد حسن سولنگی نے خود پر پسٹل سے فائرکرکے خودکشی کرلی، نوجوان کی خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔علاوہ ازیں جیکب آباد میں شادی شدہ عورت نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ،بتایا گیا کہ جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع اے ڈی سی کالونی میں ایک بچے کی ماں 32سالہ عارفہ پروین نے مبینہ زہر کھا کر خودکشی کر لی جس کے بعد لاش ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی۔

اس سلسلے میں ورثہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے یا کوئی اور وجہ سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں