ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگرمیں قائم سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی مبینہ بدمعاشی اور بھتہ خوری کے خلاف فارما ایسویسی ایشن میدان میں آ گئے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 24 ستمبر 2021 15:21

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) فارما ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی مبینہ بدمعاشی اور بھتہ خوری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق بہاولنگرفارما ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں کتبے اٹھارکھے تھے اور شدید نعرے بازی کی فارما ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار نے بدمعاشی قائم کررکھی ہےٹھکیدار 10 کی بجائے 20 روپے وصول کررہا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے
زائد وصولی کا پوچھنے پر ٹھیکیدار کے کارندوں نے ہمارے 3 ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا سال بھر کی فیس 200 روپے یکمشت ادا کرنے کے باوجود ٹھیکیدار مذید وصولی کی ڈیمانڈ کرتا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سمیت متعلقہ حکام سے ٹھیکیدار کی بھتہ خوری کا نوٹس لینے اور غنڈہ گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں