وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کے ساتھ لاہور میں ڈائریکٹر واٹیٹل ایگریکلچرل چوہدری مسعود طاہر کی ملاقات

جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:36

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کے ساتھ لاہور میں ڈائریکٹر واٹیٹل ایگریکلچرل چوہدری مسعود طاہر کی ملاقات
فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے ڈائریکٹر واٹیٹل ایگریکلچرل چوہدری مسعود طاہر سے چوہدری سعید ڈیرے والے کے گھر ہونی والی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی منفی سیاست سے قوم کا بچہ بچہ واقف ہو چکا ہے،ملکی ترقی میں کوئی رخنہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔وطن عزیز کا امیج بلند کرنے کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم عمران خان نے جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کا بھرم رکھنے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھوں گا ملاقات میں چئیرمین وائٹل ایگریکلچر چوہدری مسعود طاہر نے وزیر مملکت کو فورٹ عباس  بہاولنگر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی  ملاقات میں چوہدری سعید ڈیرے والے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments